Duration 1:44

خانیوال میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے ایس 新加坡

35 watched
0
2
Published 2 Sep 2021

خبر شامل کرتے ہیں خانیوال سے جہاں انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے ایس ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں ایس ڈی پی او جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال‘ ایس ایچ اوزسب انسپکٹرظفراقبال‘سب انسپکٹرصفدرحسین ‘تفتیشی افسران سمیت معززین علاقہ اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کی کھلی کچہری میں آمد پر خانیوال شہریوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے فرداً فرداًآنے والے سائلین کی شکایات اور مسائل سنے اورموقع پر متعلقہ افسران کو سائلین کی داد رسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپوٹس طلب کرلیں۔ انہوں نے قتل کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیان سے ملاقات بھی کی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے کہاکہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز اپنے دفاترمیں پیش ہونے والے سائلین کیساتھ عز ت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اس حوالہ سے اگر کوئی پولیس آفیسریا اہلکارعوام کیساتھ بدتمیزی‘رشوت اورناانصافی کا مرتکب پایا گیا تو سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں امن وامان کا قیام‘جرائم پیشہ عناصرکا خاتمہ اورسائلین کی دادرسی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس حوالہ سے پولیس کا ہرافسر اور جوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے تاہم جرائم کے خاتمہ کے لیے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اورخانیوال سے جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لیے پولیس کے دست وبازوبنیں کیونکہ پولیس اور عوام مل کرہی جرائم سے پاک مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ مہر آصف نوناری نمائندہ 95 نیوز خانیوال

Category

Show more

Comments - 0