Duration 3:57

بٹگرام ٹریفک پولیس کو سلوٹ::* *بٹگرام ٹریفک پولیس:موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننے اور 新加坡

44 watched
0
2
Published 15 Jan 2022

*بٹگرام ٹریفک پولیس کو سلوٹ::* *بٹگرام ٹریفک پولیس:موٹرسائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننے اور نارمل سپیڈ سے چلنے کا بہت ہی پیار احترام و ادب سے سمجھاتے ہوئے۔* موٹر سائیکل ہماری روزمرہ زندگی کا اہم ذریعہ اور لازمی بن چکی ہے. اس سے متعلق قوانین حفاظتی تدابیر کی بابت ہمارا معاشرہ لاعلم اور لاپرواہ ہے۔ ہم اپنے لیے یا بچوں کے لیے موٹر سائیکل تو خریدتے ہیں، لیکن یہ کبھی نہیں سوچتے کہ آیا ہم اس بابت قوانین حفاظتی تدابیر اور ڈرائیونگ سے واقفیت رکھتے ہیں کہ نہیں ؟۔ جس روڈ پر ہم نے ڈرائیونگ کرنی ہے،اس کے کیا رولز ہیں.؟ ہماری آنکھیں تب کھلتی ہیں جب ہمارا پیارا لاڈلا ایکسیڈنٹ میں ہسپتال یا قبرستان میں پہنچ چکا ہوتا ہے۔ *موٹرسائیکل چلانے کے رولز:* *موٹرسائیکل سوار متوجہ ہوں:-* بٹگرام کے عوام الناس بلخصوص نوجوان طبقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے کے مندجہ ذیل اقدامات و قوانین پر عمل درآمد کرکے بٹگرام ٹریفک پولیس کا ساتھ دے کر اپنی جانیں(ذندگی) سلامت و محفوظ بنائیں:- 1)پاکستان میں ایکسیڈنٹ میں 14 سے 30 سال کے نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے؛ اس کی وجہ اوورسپیڈنگ ، ون وہیلنگ ، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا اور قوانین اور حفاظتی تدابیر سے آگاہی نہ ہونا ہے۔۔ ہم 50 ہزار یا 1لاکھ کی موٹر سائیکل خرید تو سکتے ہیں. لیکن1000 کی ہیلمٹ خرید نہیں سکتے۔۔ ہاتھ پاؤں کی ٹوٹی ہڈی واپس جُڑ سکتی ہے. لیکن دماغی چوٹ سے ٹوٹی ہڈی کا جُڑنا بہت مشکل ہے۔ اور ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے دماغی چوٹ 90%موت کا سبب ہے۔ 2)-شیشے کا استعمال سے ہم پیچھے سے آنیوالی ٹریفک کو آسانی سے دیکھ کر اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور ٹریفک کے لئے آسانی پیدا کر سکتے ہیں۔ 3) اوور سپیڈنگ انتہائ خطرناک ہے یہ بھی ایکسیڈنٹ کا سبب ہے ، اس سے گریز کریں. 4) دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے توجہ بٹ جاتی ہے. ایکسیڈنٹ کا باعث ہے. دوران ڈرائیونگ کبھی استعمال نہ کریں۔ 5)روڈ پر چڑھتے ،اُترتے ، سائیڈ لین تبدیل کرتے ہوئے ٹریفک کا تسلی سے جائزہ لیں اس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔ 6) گھسے پھٹے ٹائر استعمال کرنے سے گریز کریں۔ 7)ٹائروں میں مناسب ہوا رکھیں۔ 8) وہیل کی بیلنسنگ کروایا کریں۔ 9)بریک ، ہارن، بتیاں(لائیٹس)، اشارے ہمیشہ فِٹ رکھیں۔ 10)لیڈیز کو بٹھاتے وقت انہیں برقعہ. چادر سنبھالنے کی لازمی تاکید کریں. 11) ۔لیڈیز کو بٹھانے سے پہلے موٹرساہیکل پر سامان والی مرئی/کچھی کا استعمال لیڈیز کے برقعہ، چادر کا ٹائر میں پھنسنے سے بچاؤ ہے۔ 12)- دوران ڈرائیونگ اپنی لین میں رہیں. 13)- اوورٹیک ہمیشہ احتیاط اور تسلی کے بعد کریں7. یاد رکھیں. زندگی ایک بار ملتی ہے احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔ 14)۔۔ ۔18 سال سے کم عمر بچے موٹر سائیکل خصوصی طور پر مین روڈ پر نہ چلائیں۔۔ 15)-موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔ جس کسی کے پاس ہیلمٹ نہ ہو، ٹریفک پولیس کا پورا حق ہے کہ اسے چالان کرے،چاہے خان کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ ۔ 16)مناسب سپیڈ سے موٹرسائیکل چلائیں۔جو بندہ اوور سپیڈ سے اوور ایکٹنگ کرکے موٹرسائیکل ادھر ادھر چلائے اسے بھی چالان کیا جائے گا۔ 17)- موٹر سائیکل پر غیر ضروری سامان نہ رکھیں۔ 18)- کم عمر بچے موٹر سائیکل نہ چلائیں ۔ 19)- موٹر سائیکل پر سائیڈ شیشہ (بیک مرر) لگائیں ۔ 20)- بغیر ڈرائیونگ لائنسس کے موٹر سائیکل نہ چلائیں ۔ 21)-- موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کروا کر اصل نمبر پلیٹ لگوائیں۔ بلا نمبر پلیٹ موٹر سائیکل ہر گز استعمال نہ کریں۔ مندرجہ بالا اقدامات رولز پر عمل کر کے بٹگرام پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ٹریفک قوانین کا احترام ہر شہری پر فرض ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ بغیر رجسٹریشن ، بغیر ہلمٹ ، اور کم سن ڈرائیوران کا موٹر سائیکل چلانا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی ہے۔۔۔ ٹریفک قوانین کا احترام ہر شہری پر فرض ہے۔ like my video subscribe my channel and shier this video

Category

Show more

Comments - 0